ضلع ساؤتھ کراچی میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم ندیم عرف سونی ولد خلیل احمد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 20 پُڑیاں گٹکا ماوا برآمد کر لیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایک عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی متعدد بار جیل جا چکا ہے۔ ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ تھانہ صدر میں موجود ہے۔
سابقہ مجرمانہ ریکارڈ:
ایف آئی آر نمبر 106/2022، دفعہ 8(i) گٹکا ماوا ایکٹ، تھانہ صدر
ایف آئی آر نمبر 179/2024، دفعہ 8(i) گٹکا ماوا ایکٹ، تھانہ صدر
ملزم کے خلاف تازہ کارروائی کے تحت نئی ایف آئی آر نمبر 116/2025 بجرم دفعہ 8(i) گٹکا ماوا ایکٹ درج کر لی گئی ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
