کراچی: تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تاش کے ذریعے قمار بازی میں مصروف سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
شاہد آفریدی کا دبئی قونصلیٹ کا دورہ، ویزا سینٹر کی جدید سہولیات کو سراہا
ایس ایچ او ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ حیدری مارکیٹ کی حدود میں چند افراد تاش کھیل کر جوئے میں ملوث ہیں، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل افراد کے طور پر کی گئی:
-
محمد گل عرف گلو ولد اسلم
-
شاہد عرف رئیس ولد شفیع
-
محمد اسلم ولد محمد محسن
-
عارف عرف پاشا ولد وسیم
-
رحیم ولد محمد محسن
-
مولا بخش ولد محمد محسن
-
شاہد الاسلام ولد نور محمد
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تاش کے پتے اور داؤ پر لگی نقد رقم 9,250 روپے برآمد کی گئی۔
پولیس نے ملزمان کو تھانہ منتقل کر کے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 169/2025 بجرم دفعہ 5/5-A قمار بازی ایکٹ کے تحت درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔