پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ہم نہ پہلے جھکے تھے نہ اب جھکیں گے — لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودداری اور شہداء کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم نہ پہلے جھکے تھے، نہ اب جھکیں گے، اور ہمارے لیے شہادت زندگی سے بڑھ کر ہے۔”

لیاری سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خودکش بمبار کی ذہن سازی اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا

چینی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کا عزم اور خودانحصاری ہے۔ "ہم اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے زیادہ انحصار اپنی صلاحیتوں پر کرتے ہیں۔ جب ہماری نیت اور عزم واضح ہوں تو عالمی برادری بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔”

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عالمی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ، اور گمراہ کن معلومات جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ "ایسے وقت میں کیا ایک ملک دوسرے پر جھوٹے بیانیے اور بغیر ثبوت کے الزام تراشی کرکے اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کرسکتا ہے؟”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان ایک پرامن قوم ہے جو عاجزی کے ساتھ اللہ کا شکر ادا کرتی ہے۔ "چاہے نیلی وردی ہو، سفید ہو یا خاکی، شہادت ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ ہم نے ہر محاذ پر قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہیں گے۔”

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دو ذمہ دار ممالک ہیں جن کی ترجیح عوام کی فلاح و بہبود اور خطے میں امن و استحکام ہے۔ "چین نے قلیل عرصے میں جس انداز سے ترقی کی ہے، وہ دنیا کے لیے ایک سبق ہے۔ پاکستان کے عوام بھی چاہتے ہیں کہ ہم اسی طرح ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف ایک آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، جس میں مسلح افواج، عوام، حکومت، میڈیا اور نوجوان شامل ہیں۔ "اب اس آہنی دیوار کا رخ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کی جانب ہے، اور اللہ کے فضل سے ہم ترقی کی نئی منازل ضرور طے کریں گے۔”

One thought on “پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ہم نہ پہلے جھکے تھے نہ اب جھکیں گے — لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!