فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 900 روپے کی بڑی کمی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

فی تولہ سونا دو لاکھ 16 ہزار 100 روپے کا ہوگیا، جیولرز

پاکستان میں بین الاقوامی مارکیٹ کے زیراثر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 900 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

جیولرز کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900روپے کی کمی ہوگئی، جس سے ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا دو لاکھ 16 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹس میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1629 روپے کی کمی سے  ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے پر آگیا۔ قبل ازیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں 18 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2047 ڈالر کا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!