پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کراچی کی شاندار ریلی، سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کراچی ڈویژن کی جانب سے ملیر میں پاک فوج سے اظہارِ محبت کے لیے شاندار ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت صدر مشتاق مٹو اور رکن سندھ اسمبلی روما مشتاق مٹو نے کی۔

کیماڑی میں لیاری گینگ وار کے اڈے پر پولیس کا بڑا آپریشن، 13 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

ریلی میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ سندھ کے صدر لال چند اکرانی، پی پی کورنگی اقلیتی ونگ کے انفارمیشن سیکریٹری آفتاب مشتاق مٹو سمیت مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کے نمائندے اور اقلیتی برادری کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

شرکاء نے "پاک فوج زندہ باد” اور "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لال چند اکرانی، مشتاق مٹو اور ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے کہا کہ پاک فوج پر پوری قوم کو فخر ہے، جس نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو، مسلمان اور عیسائی سب پاکستانی ہیں اور اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے اور عوامی خدمت میں فرق نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر بہترین انداز میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جو قومی اتحاد کا ثبوت ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کراچی کی شاندار ریلی، سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!