گلوبل ایجوکیشنل ہائر سیکنڈری اسکول میں سائنسی نمائش، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا

شاہنواز بھٹو کالونی میں واقع گلوبل ایجوکیشنل ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک رنگارنگ سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو سائنسی ماڈلز اور جدید منصوبوں کی صورت میں پیش کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد تھے، جنہوں نے نمائش کا افتتاح کیا اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستان سنی تحریک کے بانی سلیم قادری کے یومِ شہادت پر مزارات پر حاضری، اجلاس میں ملکی سلامتی، افواج پاکستان سے یکجہتی اور بھارت کے عزائم کی مذمت

اپنے خطاب میں سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی بنیاد پر قومیں ترقی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ چیلنجز اور بھارت کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ سائنسی ترقی اور حب الوطنی سے کیا۔ "دنیا نے دیکھا کہ کس طرح پاک افواج اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے عزائم کو بےنقاب کیا،” انہوں نے مزید کہا۔

ڈپٹی میئر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کی تخلیقی استعداد بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو سراہا کہ وہ طلبہ کو سائنسی شعور سے آراستہ کر رہی ہے اور ایسے پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے جہاں ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں۔

اس موقع پر پرنسپل طاہرہ جہانگیر نے مہمانِ خصوصی کا استقبال پھولوں کے گلدستے اور روایتی اجرک پیش کرکے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی کوشش ہے کہ طلبہ کو صرف نصابی تعلیم نہیں بلکہ عملی سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک کا فخر بنیں۔

پروگرام میں والدین، اساتذہ، مقامی شخصیات اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور طلبہ کے جذبے اور محنت کی تعریف کی۔ پروگرام کا اختتام دعا اور اسکول انتظامیہ کے شکرئیے پر ہوا۔

18 / 100 SEO Score

2 thoughts on “گلوبل ایجوکیشنل ہائر سیکنڈری اسکول میں سائنسی نمائش، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!