شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ کا چین میں چیری ہیڈکوارٹر کا دورہ، سندھ میں ای وی اور سولر منصوبوں پر بڑی پیشرفت

ووہو، چین: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے چین کے شہر ووہو میں واقع چینی آٹو موبائل کمپنی "چیری ہولڈنگز گروپ” کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ان کا پرتپاک استقبال چیئرمین ین تونگیو نے کیا۔

کراچی میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائیاں، صفورا چورنگی سے 10 افراد گرفتار

اس دورے کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی، جس میں چینی کمپنی نے سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر آمادگی ظاہر کی۔ شرجیل انعام میمن کے مطابق، سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام سے ای وی موٹر سائیکل، کار اور ٹرکس رکھنے والوں کو سہولت ملے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشنز اور کراچی میں ای وی منی ٹرکس کا اسمبلنگ پلانٹ قائم ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی سطح پر سستی ای وی گاڑیاں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات سندھ میں ٹرانسپورٹ نظام کی جدت اور ماحولیاتی بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہیں۔

وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ چینی سرمایہ کاروں نے سندھ کے دیہی علاقوں میں شمسی توانائی کے منصوبوں پر بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گھروں کی سولرائزیشن کے تحت غریب خاندانوں کو سولر سسٹمز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے نجات حاصل کر سکیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف توانائی بحران میں کمی کا باعث بنے گا بلکہ مقامی معیشت، روزگار اور دیہی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ کا چین میں چیری ہیڈکوارٹر کا دورہ، سندھ میں ای وی اور سولر منصوبوں پر بڑی پیشرفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!