بھارت ایک بار پھر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن مہم میں ملوث پایا گیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ اور بی جے پی کے ترجمان میڈیا آؤٹ لیٹ دی سنڈے گارڈین نے بدنام زمانہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ مہم اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ سرحدی کشیدگی میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Indian Lies vs Pakistani Facts | International Media Reacts
احسان اللہ احسان جو اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے، اب بی جے پی کی میڈیا مہم میں بطور مصنف شامل ہو کر پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشنز کو جواز دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ دی سنڈے گارڈین نے نہ صرف احسان کے کئی مضامین شائع کیے بلکہ صحافتی اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
اہم نکات:
احسان اللہ احسان کو را کے کہنے پر میڈیا پلیٹ فارم دیا گیا۔
دی سنڈے گارڈین کو بی جے پی کے ایم جے اکبر نے قائم کیا تھا، جو خود متنازعہ شخصیت ہیں۔
یہ مہم یورپی یونین کی 2020 کی ڈس انفارمیشن لیب رپورٹ سے منسلک ہے جس نے بھارت کی جعلی خبروں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا۔
پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے، دہشتگردوں کو میڈیا میں جگہ دینا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان کا مؤقف:
پاکستان تمام دہشت گرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتا ہے اور ’را‘ کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کی سرگرمیوں کا ہر محاذ پر بھرپور جواب دے رہا ہے۔
