بھارت خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا انکشاف

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے روسی نشریاتی ادارے “آر ٹی عربیہ” کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے۔

آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عابد مظہر کا کوہلو کا دورہ، میڈیا ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاک بھارت کشیدگی، علاقائی سلامتی، اور دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات بغیر ثبوت کے لگائے جاتے ہیں، جیسا کہ پہلگام واقعے کے بعد دیکھنے میں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے بغیر تحقیقات کے الزامات عائد کیے جبکہ بعد میں خود ہی تسلیم کیا کہ تفتیش جاری ہے۔ پاکستان نے بھارت کو پیشکش کی کہ اگر کوئی ثبوت ہے تو بین الاقوامی اداروں کے ذریعے اسے پیش کیا جائے، لیکن بھارت نے اس کی بجائے عسکری راستہ اختیار کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان پر میزائل حملے کیے، جس کا پاکستان نے نہایت پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا، جس میں پاکستان نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے اور صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں نہایت مؤثر رہیں، اور دنیا کو باور کرایا گیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی قوم اور افواج ایک مضبوط دیوار کی طرح متحد ہیں اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھائیں گی۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “بھارت خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!