آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عابد مظہر کا کوہلو کا دورہ، میڈیا ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

کوہلو: انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے کوہلو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایف سی کی جانب سے منعقدہ میڈیا آگاہی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں مقامی 40 صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے حصہ لیا۔

Youm-e-Tashakkur | Pakistan Defeat India | Operation Bunyān Um Marsoos | Nation Salutes Armed Forces

ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو جدید دور کے میڈیا، سائبر سیکیورٹی، اور انفارمیشن کے بدلتے رجحانات سے آگاہ کرنا تھا۔ تقریب کے دوران آئی جی ایف سی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور میڈیا کے قومی ہم آہنگی میں مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔

میجر جنرل عابد مظہر نے کہا کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، اور مثبت رپورٹنگ سے قومی اتحاد کو فروغ ملا۔ انہوں نے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کی فکری رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ورکشاپ میں شریک صحافیوں اور قبائلی عمائدین نے ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں شعور اور مثبت سوچ پیدا کرتی ہیں۔

One thought on “آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عابد مظہر کا کوہلو کا دورہ، میڈیا ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!