پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 27ویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ایک بار پھر کرکٹ کے جوش و خروش سے گونج اٹھا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی انسانی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں 8 مسافر زیرِ تفتیش
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ یہ میچ پی ایس ایل 10 کے ان آخری چار میچز میں سے ایک ہے جو راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بحفاظت وطن واپس بھیجا گیا تھا۔ تاہم، بعد میں پی سی بی نے بقیہ میچز کے لیے نیا شیڈول جاری کیا جس کے تحت فائنل سمیت پلے آف مرحلے کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز پر گلوکار ساحر علی بگا اور اسرار شاہ نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پرفارم کر کے شائقین کے جوش کو دوبالا کر دیا۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، جہاں آئی پی ایل کو اچانک منسوخ کیا گیا۔ 7 مئی کو دھرم شالہ میں لائٹس بند ہونے کے باعث میچ دس اوور کے بعد روک دیا گیا تھا۔ آئی پی ایل کی دوبارہ شروعات 17 مئی سے ہوئی لیکن آسٹریلیا سمیت متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت سے معذرت کر لی۔
