ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی انسانی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں 8 مسافر زیرِ تفتیش

ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے انسانی سمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے کمبوڈیا اور موریطانیہ سے پاکستان واپس آنے والے 8 مشتبہ مسافروں کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا۔
تھانہ زمان ٹاؤن کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی دو ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق 4 مسافر کمبوڈیا اور 4 موریطانیہ سے پاکستان پہنچے۔ موریطانیہ سے آنے والے افراد میں محمد شعیب، ظہیر عباس، محمد حسین اور آصف سہیل شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ افراد انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔

تحقیقات کے مطابق ان مسافروں کا رابطہ ٹھاکر، سام شاہ، ندیم شاہ اور خالد کمبوہ نامی ایجنٹوں سے تھا، جنہیں مجموعی طور پر 81 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

دوسری جانب کمبوڈیا سے وطن واپس آنے والے شہریوں میں شہروز خان، احسن رفیق، ذین منظور اور معتصم بن اعوان شامل ہیں۔ ان افراد نے بیرون ملک مقیم انسانی سمگلرز سے ملازمت کے وعدوں پر رابطہ کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹوں نے متاثرین کو لاکھوں روپے کے عوض بیرون ملک بھیجا، جہاں کمبوڈیا پہنچنے پر ان کے سفری دستاویزات ضبط کر لیے گئے اور انہیں زبردستی آن لائن فراڈ کرنے والی کمپنیوں میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔

متاثرین کسی طرح جان بچا کر ایمرجنسی پاسپورٹ کے ذریعے وطن واپس پہنچے اور اب ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی میں ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے زیرِ تفتیش ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے اس نیٹ ورک کو جلد بے نقاب کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

WhatsApp Image 2025 05 17 at 6.48.34 PM

One thought on “ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی انسانی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں 8 مسافر زیرِ تفتیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!