تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں الیاس ولد بشیر احمد اور کریم اللہ ولد جعفر احمد عرف فتح جعفر شامل ہیں۔
پاکستان نے امن کو ترجیح دے کر عالمی قیادت کا ثبوت دیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 15 گرام ہیروئن اور 15 گرام آئس برآمد کی گئی، جسے قانونی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مندرجہ ذیل مقدمات درج کیے گئے ہیں:
ایف آئی آر نمبر 629/2025 بجرم سیکشن 9(i)6(A) سی این ایس ایکٹ
ایف آئی آر نمبر 630/2025 بجرم سیکشن 9(2)1 سی این ایس ایکٹ، تھانہ زمان ٹاؤن
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
