لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز میں سزا یافتہ 49 ملزمان کی اپیلوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 49 ملزمان کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔ یہ اپیلیں جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ 19 مئی کو سنے گا۔
جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز، نیشنل ٹاسک فورس 2025 بحال

یاد رہے کہ ان تمام افراد کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے ان سزاؤں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس پر اب باقاعدہ سماعت کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

ملزمان کے وکلا کا مؤقف ہے کہ ان کے مؤکلوں کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر سزا دی گئی، جبکہ پراسیکیوشن نے عدالت میں سخت مؤقف اپناتے ہوئے سزا کو قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔ اس اہم مقدمے کی سماعت کے دوران وکلا، اہل خانہ اور میڈیا کی بھرپور موجودگی متوقع ہے۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز میں سزا یافتہ 49 ملزمان کی اپیلوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!