وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شہید سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ معرکۂ حق میں جامِ شہادت نوش کرنے والے سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے۔

یومِ تشکر: مزار قائد اور یادگار شہداء پر تقاریب، پاک افواج کو خراجِ عقیدت

وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان کے صبر و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی عظیم قربانی، فرض شناسی اور بلند حوصلے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن کے تحفظ کے لیے دی جانے والی ہر قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

WhatsApp Image 2025 05 16 at 8.48.31 PM WhatsApp Image 2025 05 16 at 8.48.31 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 16 at 8.48.32 PM

One thought on “وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شہید سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!