ایچ آر سی پی نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا

ایچ آر سی پی نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا

ویب ڈیسک تشکُّر

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز میں تعطل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

ایک بیان میں ایچ آر سی پی کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ میں رکاوٹ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو آزادیِ اظہار کا بنیادی حق ملنا چاہیے

بیان کے مطابق یہ حکومت پاکستان کی ذمے داری ہے کہ وہ بنیادی حقوق برقرار رکھے

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں سوشل میڈیا سروسز بری طرح متاثر ہونے کے باعث صارفین کو سوشل میڈیا فورمز کے استعمال میں دشواری کا سامنا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!