پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ، 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

اسلام آباد: پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت زمین سے زمین تک مار کرنے والے جدید ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ابدالی میزائل 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کراچی میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری، کمشنر سید حسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر بڑے پیمانے پر آپریشن

یہ تجربہ مشق "انڈس” کا حصہ تھا جس کا مقصد مسلح افواج کی عملی تیاریوں کو جانچنا اور میزائل سسٹم کی جدید تکنیکی صلاحیتوں، بشمول نیویگیشن سسٹم اور سمت تبدیل کرنے کی بہتری، کا تجزیہ کرنا تھا۔

اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے اعلیٰ افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل تجربے میں شریک افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تکنیکی مہارت اور دفاعی تیاریوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک فورسز ملک کی سلامتی، خودمختاری اور مؤثر دفاعی صلاحیت کے ضامن ہیں، اور ان کی محنت و تیاری قومی سلامتی کے استحکام کی ضامن ہے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ، 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!