ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی اقدام پر اظہار تشکّر ریلی، سندھ کے حقوق کے تحفظ کا عزم

پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام آج ایک شاندار اظہار تشکّر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان نے کی۔

کالا باغ کے بعد کینالز منصوبہ بھی دفن، بلاول بھٹو کی قیادت میں سیاسی فتح، پیپلز پارٹی میں بڑی شمولیتیں
ریلی میں جنرل سیکریٹری شہزاد مجید، انفارمیشن سیکریٹری اسد حنیف، سٹی ایریاز کے تمام عہدیداران، ذیلی ونگز کے نمائندگان، چیئرمین، وائس چیئرمین، سندھ کونسل ممبرز اور بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔

یہ ریلی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی، جنہوں نے سندھ میں 6 کنال پانی کی چوری کو روک کر سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا۔
شرکاء نے بلاول بھٹو زرداری کی عوامی خدمت، جدوجہد اور سندھ کے وسائل کی حفاظت کے لیے ان کی انتھک محنت پر مکمل اعتماد اور عقیدت کا اظہار کیا۔

ریلی کے دوران شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے درج تھے۔ فضا "زندہ ہے بھٹو زندہ ہے”، "بلاول بھٹو تیرے جانثار بے شمار بے شمار” جیسے نعروں سے گونجتی رہی۔

ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے صدر سردار خان نے کہا کہ سندھ کے وسائل کی حفاظت پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور ہم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کے حقوق اور وسائل کے دفاع کے لیے اپنی جدوجہد ہر محاذ پر جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن سندھ کی ترقی، خودمختاری اور خوشحالی کا ضامن ہے، اور ہم ان کے ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی اقدام پر اظہار تشکّر ریلی، سندھ کے حقوق کے تحفظ کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!