کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری
کراچی(تشکُّر نیور )شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 29 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 33 زخمی ڈاکوؤں سمیت 37 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 35 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور 11 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 858 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 46 کلو 769 گرام چرس، ہیروئین، آئس/کرسٹال اور 109 بوتلیں شراب کی برآمد کی گئیں۔
گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 201 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 03 ہینڈ گرینیڈ تحویل میں لئے گئے۔
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 47 موٹرسائیکلیں اور 02 گاڑیاں برآمد کر کے تحویل میں لی گئیں۔
کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔
