کراچی ضلع کیماڑی کے تھانہ بلدیہ پولیس نے کوہاٹی محلہ رشیدآباد میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران منشیات فروش ارسلان عرف شانی ولد تاج الرحمن کو گرفتار کر لیا۔
شاہ لطیف میں پولیس کی خفیہ کارروائی گٹکا ماوا بنانے کا اڈہ بے نقاب دو گرفتار
کارروائی ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپیکٹر عمران سعد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کی۔ ملزم کے قبضے سے 08 گرام کرسٹال (آئس) برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کی نگرانی کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی نے کی۔ ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچایا جا سکے۔

