صدر اردوان کی امریکی وزیر خارجہ کی سے ملاقات

صدر اردوان کی امریکی وزیر خارجہ کی سے ملاقات

ویب ڈیسک

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ جنگ کے بعد اپنے چوتھے دورہ مشرق وسطیٰ سے قبل استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک ہم منصب سے ملاقاتیں کیں۔

ترک رہنماؤں اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں غزہ کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تنازع میں کمی کیلئےترکیہ فریقین سے تعلقات استعمال کرنےکیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل کو اپنا دفاع کرناہے۔

دوسری جانب حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے امریکی وزیر خارجہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بلنکن اسرائیلی جارحیت ختم کروانے پر توجہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیلئے امریکی حمایت غزہ میں لوگوں کے قتل عام کی وجہ بنی ہے، امید ہے بلنکن نے پچھلے تین ماہ کے واقعات سے سبق سیکھا ہوگا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن غزہ جنگ کے بعد چوتھی مرتبہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔

اپنے دورے کے موقع پر انٹونی بلنکن اردن، قطر، اسرائیل، مغربی کنارے، مصر، سعودی عرب اور یو اے ای بھی جائیں گے جہاں اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

17 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!