ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس کی بروقت کاروائی، شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم ریڈہینڈڈ گرفتار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

DISTRICT WEST POLICE
dated: 06-01-2024

ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس کی بروقت کاروائی، شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم ریڈہینڈڈ گرفتار۔

ملزمان نے میاں والی کالونی بلال مسجد کے قریب واردات کے دوران مزاحمت پر شہری امیر حمزہ کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

شاہین فورس تھانہ پیرآباد پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرکے ملزم خالد ولد قاسم کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 06 عدد چلیدہ خولز، چھینے گئے 02 موبائل فونز، وولٹ اور موٹرسائیکل برآمد۔

برآمد وولٹ، قیمتی دستاویزات، بینک کے چیک اور نقدی رقم اسلحہ کے روز پر جہانزیب نامی سے منگھوپیر روڈ ماربل ایریاء سے چھینے گئے تھے۔

برآمدہ 125 موٹرسائیکل اور Vivo موبائل فون اسلحہ کے زور پر تھانہ اورنگی کے علاقے سے چھینا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے متاثرہ شہریوں سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے۔

گرفتار ملزم کو مزید وارداتوں میں شناخت و تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا، فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان ضلع ویسٹ پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!