کراچی میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی اہم ہدایات جاری

 ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے شہر قائد میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کو مؤثر اور فول پروف بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز اور سب ڈویژنل آفیسرز کو ہدایت دی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

سندھ حکومت کا فلاحی قدم: سیسی افسران کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ نمازیوں کی سیکیورٹی کے لیے ہر تھانے کی سطح پر مربوط اقدامات کیے جائیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مساجد اور امام بارگاہوں سے محفوظ فاصلے پر کی جائے تاکہ سیکیورٹی چیکنگ اور رسائی میں آسانی رہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، مشتبہ فرد یا لاوارث گاڑی، بیگ یا پارسل کی صورت میں فوری طور پر مددگار 15 یا قریبی پولیس موبائل کو اطلاع دی جائے، تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

مزید برآں، شہر بھر کے ایس ایچ اوز اور سب ڈویژنل آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے اختتام تک ازخود سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کریں اور اپنے ڈیوٹی پوائنٹس ہرگز نہ چھوڑیں۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے واضح کیا کہ سیکیورٹی معاملات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسی صورت میں سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ اقدامات کراچی میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی اہم ہدایات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!