کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات اور پورشن مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں کے تناظر میں رئیلٹرز ایسوسی ایشنز نے ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس پریس کانفرنس کا اہتمام کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن یونائیٹڈ گروپ اور فیڈرل بی ایریا رئیلٹرز ایسوسی ایشن نے کیا، جس میں ضلع وسطی کی پانچ بڑی رئیلٹرز ایسوسی ایشنز نے شرکت کی۔ ان میں نارتھ ناظم آباد اسٹیٹ ڈیلر ایسوسی ایشن، بفرزون شادمان رئیلٹرز ایسوسی ایشن، نارتھ کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن، ناظم آباد پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن اور میزبان تنظیم شامل تھیں۔
میسی کا 84ویں منٹ کی پنالٹی کِک سے انٹر میامی کی لاس اینجلس ایف سی کے خلاف 3-1 سے جیت، کونکاف چیمپئنز کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے
اس موقع پر نارتھ ناظم آباد رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان عالم نے کہا کہ ایسوسی ایشنز نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طلحہ ہاشمی سے ملاقات کی تھی، جس میں غیر قانونی تعمیرات اور پورشن سسٹم کے خلاف اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ تمام رجسٹرڈ ایجنٹس قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتے ہیں اور کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں، لیکن رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو بلاوجہ ہراساں کیا جا رہا ہے، اور بعض ایجنٹس کے نام ایف آئی آرز میں شامل کر دیے گئے ہیں جو کہ ناانصافی ہے۔
پریس کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد، خاص طور پر وہ عناصر جو سرکاری اداروں کی پشت پناہی سے ایسا کر رہے ہیں، کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ شرکاء نے کہا کہ جس طرح بلڈرز کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، اسی طرح سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) اور سب رجسٹرار جو سب لیز جاری کرتے ہیں، ان سے بھی جواب طلبی ہونی چاہیے تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
رئیلٹرز نے یہ بھی کہا کہ تمام رجسٹرڈ ایجنٹس نے عہد کیا ہے کہ اگر کوئی فرد غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پایا گیا تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا اور ایسوسی ایشن اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ اس موقع پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں شامل افراد کو باقاعدہ لائسنس جاری کیے جائیں تاکہ غیر ذمہ دار عناصر کا راستہ روکا جا سکے۔
پریس کانفرنس میں کامران نذیر، محمد عظیم، عاصم خان، وقار امانت علی اور دیگر رئیل اسٹیٹ شخصیات نے شرکت کی اور اس اہم مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شرکاء نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طلحہ ہاشمی اور ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ رئیلٹرز برادری قانون کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
