کراچی (تشکر نیوز) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی دہشتگردی کے سامنے بے اثر ہوچکی ہیں۔ فلسطین اور غزہ میں جاری ظلم و ستم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی ناقابلِ برداشت ہے۔
کراچی: واٹر کارپوریشن کا اہم اقدام، 84 انچ مین لائن کی مرمت کا آغاز
انہوں نے مرکز اہلِ سنت سے جاری بیان میں کہا کہ فلسطین اور غزہ میں معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں کا قتلِ عام عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے۔ عرب لیگ اور او آئی سی کو چاہیے کہ وہ مسئلہ فلسطین پر عملی اقدامات کریں، صرف بیانات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ:
ہزاروں رضا کار جہاد کے لیے تیار ہیں، حکومت اعلان کرے۔
اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ بھی جہاد کے زمرے میں آتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا یہ کہنا کہ "غزہ قتل گاہ بن چکا ہے” تشویشناک ہے، مگر اس پر عمل کی بھی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین و کشمیر کی موجودہ صورتحال عالمی اداروں کی منافقت اور مسلم ممالک کی بے حسی کو بے نقاب کر رہی ہے۔ "گریٹر اسرائیل” کے منصوبے کو امتِ مسلمہ کے اتحاد اور جذبہ جہاد سے ناکام بنایا جائے گا۔
