پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف مؤثر کارروائی کی، جس کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
انسپیکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کی گریڈ 22 میں ترقی، وزیراعلیٰ سندھ نے رینک پننگ کی تقریب میں شرکت کی
اس کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد شیرین بھی شامل تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
اس کامیاب کارروائی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی جرات مندانہ کارکردگی کو سراہا۔
