وزیر آبپاشی جام خان شورو کا پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نہروں کے معاملے پر سیاست نہیں کر رہے ہیں۔ سندھ کے عوام اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مؤقف ہے کہ متنازع کینالز کو منظور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام متنازع کینالز کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور عظمی بخاری کو یہ احتجاج سیاست لگ رہا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری کی صحت پر ڈاکٹر عاصم حسین کی پریس کانفرنس، سوشل میڈیا پر افواہوں کی تردید

جام خان شورو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ہم کینالز کے معاملے پر عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ عظمی بخاری کو پانی کے مسئلے کا الف ب تک نہیں پتا۔

وزیر آبپاشی سندھ نے مزید کہا کہ ن لیگ کو متنازع کینالز کی ترجمانی کرنے کی بجائے اس منصوبے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہیے۔ سندھ میں زراعت سمیت پینے کے پانی کی کمی ہے، زمینیں بنجر ہو رہی ہیں، کسان پریشان ہیں اور مال مویشی پیاسے ہیں۔

جام خان شورو نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ وہ متنازع کینالز کو نامنظور کرنے کا اعلان کریں، ورنہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ہم اس منصوبے کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے آبپاشی نظام کا انحصار دریائے سندھ پر ہے اور اس وقت نہ صرف زراعت بلکہ پینے کے پانی کی بھی کمی ہے۔ سندھ کے عوام اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ دریائے سندھ پر متنازع کینالز منصوبہ فوری طور پر نا منظور کیا جائے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر آبپاشی جام خان شورو کا پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!