کورنگی انڈسٹریل ایریا میں دورانِ ڈکیتی شاہین فورس کے اہلکاروں کے غیر پیشہ وارانہ رویے پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ واردات کی ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کا ڈکیتوں سے اچانک سامنا ہوا، جس کے بعد ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، عید کی خوشیاں مل کر منائیں
ذرائع کے مطابق، پولیس کے لیے ڈکیتوں کی گرفتاری اور کامیاب مقابلہ ایک آسان ہدف تھا، تاہم اہلکاروں کی جانب سے غیر پیشہ وارانہ طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا گیا، جس پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
مزید برآں، ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام اہلکاروں کو ایسے طرزِ عمل سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ فرائض میں کوتاہی اور اختیارات سے تجاوز پر احتساب کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
