سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: سینیٹ نے ملک میں انتخابات ملتوی کرانے کی قراراد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

سینیٹر دلاور خان نے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پیش کی جسے میں کہا گیا ہےکہ اکثر علاقوں میں سخت سردی ہے، اس وجہ سے ان علاقوں کی الیکشن عمل میں شرکت مشکل ہے۔

دلاور خان نے کہا کہ جے یو آئی ف کے ارکان اور محسن داوڑ پر بھی حملہ ہوا، کے پی اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے ہوئے ہیں جب کہ ایمل ولی کو بھی تشویش ہے۔

سینیٹ نے سینیٹر دلاور خان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!