اسلام آباد (تشکر نیوز) – صدر مملکت نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو ان کی بہادری، قربانیوں اور غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا۔
پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 16 دہشت گرد ہلاک – آئی ایس پی آر
بہادری پر اعلیٰ عسکری اعزازات
آئی ایس پی آر کے مطابق:
2 افسران کو ستارہ بسالت
227 کو تمغہ بسالت
82 کو امتیازی اسناد
185 کو آرمی چیف تعریف کارڈ
23 کو ہلال امتیاز ملٹری
112 کو ستارہ امتیاز ملٹری
133 کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
شہداء کو اعزازات سے نوازا گیا
ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد عملی شوکت شہید اور سپاہی صوبان مجید بلوچ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کو بھی ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔
تمغہ بسالت پانے والوں میں:
میجر بابر خان شہید
میجر عامر عزیز شہید
میجر رمیض امتیاز
میجر علی رضا شاہ شہید
کیپٹن جہانگیر شہید
کیپٹن عامر احمد بدر شہید
کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید
صوبیدار قیصر رحیم
صوبیدار عابداللہ شہید شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزازات ان بہادر سپوتوں کو دیے گئے جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت، بہادری اور عظیم قربانیوں کی مثال قائم کی۔
