سندھ میں تمام جماعتیں ملکر بھی پیپلز پارٹی کو الیکشن نہیں ہرا سکتیں ، ایاز میمن ۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سندھ میں تمام جماعتیں ملکر بھی پیپلز پارٹی کو الیکشن نہیں ہرا سکتیں ، ایاز میمن ۔

بلاول بھٹو زرداری پاکستان قوم کی امید ، اصل نوجوان لیڈر اور نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں ۔

آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو پی پی کیجانب سے وزیراعظم کا امیدوار بنا کر درست فیصلہ کیا ۔

پوری قوم صرف پیپلز پارٹی کو مسائل ، مشکلات اور بحرانوں سے نجات دہندہ سمجھتی ہے ۔

ایاز میمن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ۔

کراچی (4 جنوری 2024) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کراچی سمیت سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تمام جماعتیں ملکر بھی پیپلزپارٹی کو الیکشن نہیں ہراسکتیں ، بلاول بھٹو کی تربیت قابل لوگوں کے ذریعے ہوئی وہ اپنے ناناذوالفقارعلی بھٹو اور والدہ شہید بے نظیر بھٹو جیسی صلاحیت کے حامل ہیں عوام پیپلز پارٹی کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا،

ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ پاکستان کی عوام 8 فروری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھرپور مینڈیٹ دے کر اقتدار میں لائیں گے بلاول بھٹو زرداری اس قوم کی امید اور اصل نوجوان لیڈر ہیں جنہوں نے کم عمری میں بھی تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پاکستان کے مثالی تعلقات بنائے آج ان کی بہترین سفارت کاری کی وجہ سے پاکستان کا امیج دنیا بھر کے ممالک میں ایک بہترین اور ترقی پزیر ملک میں شامل ہورہا ہے، پیپلزپارٹی ایک وفاقی جمہوری سیاسی جماعت ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹواور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور میں پاکستان کی حکمران جماعت رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے انداز سیاست میں جو بات مجھے اچھی لگی وہ ان کا صاف گو ہونا ہے،

پاکستان کی مشکلات اور چیلنجز کا درست ادراک اور عالمی امور کا فہم رکھتے ہیں ، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کے لیئے امیدوار بنا کر نہایت درست فیصلہ کیا ہے ، آنے والا وقت ثابت کریگا کہ بلاول بھٹو کا وزیراعظم بننے کا فیصلہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے درست فیصلہ تھا کیونکہ پوری دنیا بلاول بھٹو کی قابلیت اور صلاحیتوں سے واقف ہے ، پاکستان کے دنیا کے دیگر ممالک سے تعلقات میں بہتری اور مضبوطی کیو جہ بلاول بھٹو کی کامیاب سفارتی پالیسیاں تھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!