انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 8 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق، مجموعی طور پر 8 کامیاب کارروائیوں کے دوران 927.204 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی عالمی منڈی میں مالیت 18 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
رمضان المبارک میں سیوریج مسائل کے فوری حل کی ہدایت پر ناظم آباد بلاک 4A میں 36 انچ قطر کی ٹرنک سیور لائن کی مرمت مکمل
اہم کارروائیوں کی تفصیل:
کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان میں مہارت سے چھپائی گئی 1.490 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
بلوچستان، واشک کے علاقے ماشخیل سے بھاری مقدار میں 500 کلو افیون اور 50 کلو آئس برآمد کی گئی۔
فیصل آباد، سمن آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 291.6 کلوگرام چرس اور 64.4 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جبکہ 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔
لاہور، شاہ پور کانجراں میں ایک گھر سے 9.950 کلوگرام چرس، 1.5 کلوگرام آئس اور 1.2 کلوگرام افیون برآمد ہوئی، کارروائی میں ایک خاتون گرفتار کی گئی۔
کوئٹہ، بلیلی روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 3 کلوگرام آئس برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور، شاہ پور کانجراں میں ایک اور کارروائی کے دوران 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
جی ٹی روڈ راولپنڈی میں ایک ہسپتال کے قریب نائجیرین باشندے کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس، 2 گرام کوکین اور 150 گرام آئس برآمد کی گئی۔
اسلام آباد، جی 10 کے قریب نائجیرین خاتون سے 12 گرام کوکین اور 300 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
تمام گرفتار شدہ افراد کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق، ملک کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے یہ مہم جاری رہے گی۔

