کراچی: اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے ایف آئی اے پر مبینہ رشوت کے الزام کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا۔
Mustafa Amir Murder Case: New Developments & Shocking Revelations!”
ایف آئی اے حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف الزامات اور بیانات دینے پر نادیہ حسین کے خلاف باضابطہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگا کر ایف آئی اے کو بدنام کرنے کی کوشش کی، جس پر ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق نادیہ حسین کے خلاف انکوائری شروع کی جا رہی ہے اور ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ادارے کی ساکھ اور وقار پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی بھی ادارے پر جھوٹے الزامات لگانے کی جرات نہ کرے۔