اے وی ایل سی کی بڑی کارروائی: پولیس اہلکار سمیت چار رکنی کار چور گینگ گرفتار، نارتھ کراچی سے چوری شدہ 2025 ماڈل ہنڈا سٹی برآمد

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVL C) کی ایک اور بڑی کارروائی، پولیس اہلکار سمیت چار رکنی کار چور گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں پانی کے منصفانہ تقسیم کے حق میں قرارداد منظور، چولستان کینال سمیت 6 نہری منصوبے غیر قانونی قرار

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سے چوری ہونے والی 2025 ماڈل ہنڈا سٹی (CBA-460) کو برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار فیضان شامل ہے، جس کی تعیناتی سیکیورٹی 2 میں ہے۔

مذکورہ گاڑی کی چوری کا مقدمہ نمبر 133/2025 تھانہ سر سید میں درج ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ نئی ہنڈا سٹی گاڑی چوری کرنے کے لیے ڈپلیکیٹ ریموٹ گلستان جوہر سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تیار کروایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق، گاڑی کے مالک کے ڈرائیور اعظم نے اپنے بھائی پولیس اہلکار فیضان، دوسرے بھائی احسن اور دوست آصف رضی کے ساتھ مل کر گاڑی چوری کی۔

ملزمان گاڑی فروخت کے لیے لے جاتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔

One thought on “اے وی ایل سی کی بڑی کارروائی: پولیس اہلکار سمیت چار رکنی کار چور گینگ گرفتار، نارتھ کراچی سے چوری شدہ 2025 ماڈل ہنڈا سٹی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!