اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 گرفتار، 45 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 61.488 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت تقریباً 45 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

حیدرآباد: ملنگ کا بھیس بدل کر موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم بی سیکشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار

تعلیمی اداروں میں کارروائی:
راولپنڈی جی ٹی روڈ پر بس اڈے کے قریب ایک ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی، جس نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرتا تھا۔

دیگر بڑی کارروائیاں:

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ: سعودیہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 2.382 کلوگرام آئس اور دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 312 گرام چرس برآمد۔

لاہور ایئرپورٹ: جدہ جانے والی خاتون سمیت ایک مسافر کے پیٹ سے 100 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔

کراچی: کوریئر آفس سے مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل میں 94 گرام ہیروئن پکڑی گئی۔

گجرات: ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹر سائیکل سے 36 کلوگرام چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔

پشاور: جی ٹی روڈ پر لاوارث موٹر سائیکل سے 15.6 کلوگرام چرس برآمد۔

اٹک: اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب دو خواتین کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس برآمد۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

1 4 285fa836 f1ef 49e4 ad56 8d82e642e6b9 WhatsApp Image 2025 03 12 at 1.16.50 PM 832c0b05 7705 42c3 b32e 8907521dca86 5f4b81ef 2a26 4d80 b40e cc549fb70ad3 377828ee 540c 4e0a b791 71f8983a1e2b 66a2f9e3 6678 416b af8a 8a3420cd2820 031a9af8 e446 4431 b7e9 2717c39e6a2a fe8d9de0 5781 499a 96b7 8ef880d3d443 f1c955f0 11a7 474a 8d0e 0bf7033bd01f 7da882ac 68fe 4b2f 9f51 49fe9eed36f9

One thought on “اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 گرفتار، 45 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!