کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ اسمگل شدہ انڈین پلاسٹک دانہ سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی میں دفعہ 144 نافذ، پولیس کو فوری کارروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات
پولیس کے مطابق ملزم گاڑی میں 28 بورے (کٹے) اسمگل شدہ انڈین پلاسٹک دانہ لے جا رہا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دفعہ 54 کے تحت حراست میں لیا، جبکہ برآمد شدہ سامان کو دفعہ 550 کے تحت ضبط کر لیا گیا۔
ملزم اور ضبط شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کے خلاف مزید تحقیقات کی جا سکیں۔