متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی ملک بدری میں اضافہ، 16 ماہ میں 10 ہزار سے زائد بے دخل

تشکر نیوز کے مطابق دنیا بھر میں پاکستانی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اور متحدہ عرب امارات اس سلسلے میں سب سے نمایاں ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق، ستمبر 2023 سے جنوری 2025 کے درمیان متحدہ عرب امارات سے 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔
لاہور گھریلو جھگڑے پر سوتن کا قتل، ملزمہ گرفتار

ذرائع کے مطابق، ان میں 4 ہزار 740 ایسے پاکستانی شامل تھے جو متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں اپنی سزائیں مکمل کر چکے تھے۔ مزید برآں، 5 ہزار 800 دیگر پاکستانیوں کو مختلف جرائم کی بنیاد پر ملک بدری کا سامنا کرنا پڑا۔

وزارت خارجہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے سال 2024 میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کر دی ہیں۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی ملک بدری میں اضافہ، 16 ماہ میں 10 ہزار سے زائد بے دخل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!