لاہور گھریلو جھگڑے پر سوتن کا قتل، ملزمہ گرفتار

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس کو تعفن پھیلنے کی اطلاع ملی، جس پر جب اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک خاتون کی بوری میں بند لاش چھت سے برآمد ہوئی۔ لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔
افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مقتولہ اسی علاقے میں اپنی سوتن کے ساتھ رہائش پذیر تھی، لیکن حیرت انگیز طور پر اس کے غائب ہونے کی کوئی اطلاع درج نہیں کرائی گئی تھی۔ پولیس کو مقتولہ کی سوتن سعدیہ پر شبہ ہوا، جسے حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

ملزمہ سعدیہ نے انکشاف کیا کہ گھریلو جھگڑے کے دوران اس نے غصے میں آکر اپنی سوتن کے سر پر بیلن مارا، جس سے وہ موقع پر ہی گر گئی۔ گھبراہٹ میں ملزمہ نے لاش کو چھت پر چھپا دیا۔

پولیس کے مطابق پانچ دن بعد علاقے میں تعفن پھیلنے پر مقامی افراد نے اطلاع دی، جس پر لاش برآمد کی گئی۔ حکام نے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ، بیلن بھی برآمد کر لیا ہے، اور ملزمہ سعدیہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “لاہور گھریلو جھگڑے پر سوتن کا قتل، ملزمہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!