کراچی (تاشکر نیوز) محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے ضلع شرقی میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پرانی سبزی منڈی کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ ترجمان کے مطابق، کارروائی کے دوران 800 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ویڈ برآمد کی گئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
رمضان المبارک: امن، سلامتی اور انسانیت کا درس
کارروائی میں ایک ملزم، نوید ولد غلام قادر، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، ملزم کے خلاف نارکوٹکس پولیس اسٹیشن شرقی میں مقدمہ نمبر 04/25 درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

