گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے معروف سماجی کارکنان علی شیخانی اور ظفر عباس نے ملاقات کی، جس میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی فاؤنڈیشن کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
کراچی میں رمضان کے پہلے روز سرکاری نرخوں پر سخت چیکنگ، منافع خوروں کے خلاف ایکشن
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں، اور عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کو افطار اور ڈنر فراہم کیا جائے گا۔
عوامی خدمت پر مثبت ردعمل:
علی شیخانی نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں عوام کے ساتھ افطار ڈنر کا اہتمام صرف ایک عوامی گورنر ہی کر سکتا ہے۔
ظفر عباس نے گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔
گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کی بھرپور مدد کی جائے گی اور عوام کے لیے فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔
