کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی زیر صدارت پبلک اسکول کی انتظامیہ کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی، پرنسپل پبلک اسکول، فوکل پرسن اور دیگر افسران شریک تھے۔
پاکستان سنی تحریک کی رمضان المبارک میں فلاحی سرگرمیاں، راشن اور بچت بازاروں کا اہتمام
اجلاس میں اسکول کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا تاہم مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تعلیمی نظام کا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہونا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں طلبہ کو عملی تربیت دی جاتی ہے، جو ان کی تعلیمی ترقی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور اس پر ہی قوم کی فکری اور شعوری بیداری کا انحصار ہوتا ہے۔ تعلیم کا مقصد صرف کتابی علم دینا نہیں بلکہ طلبہ کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی تربیت بھی شامل ہے۔
انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو صحت مند تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے اور انہیں تحقیق و مطالعے کا عادی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی معیار مزید بلند کرنے اور تدریسی نظام میں بہتری لانے کی ہدایت بھی جاری کی۔
