پاک ازبک عسکری تعلقات میں وسعت: ازبک نائب وزیر دفاع کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساہر شمشاد مرزا سے ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور کمانڈر ایئر ڈیفنس فورسز و ایئر فورس میجر جنرل برخانوف احمد جمال نے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون، عسکری تعلقات اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
27 فروری 2019: پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی اور قومی سلامتی کے عزم کی تجدید

ملاقات میں پاک ازبک عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جبکہ ازبک نائب وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ازبک کمانڈر کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کی علامت ہے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “پاک ازبک عسکری تعلقات میں وسعت: ازبک نائب وزیر دفاع کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!