آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر کا نغمہ ’دشمناسُن‘ ریلیز

راولپنڈی – پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نغمہ "دشمناسُن” ریلیز کر دیا۔ نغمے میں مادر وطن کے بہادر سپوتوں کے عزم و حوصلے کو اجاگر کیا گیا ہے، جو ملکی دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے ریمانڈ کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر کارروائی

27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن ہے، جب پاک فضائیہ نے اپنے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ اس روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا، جسے بعد ازاں خیر سگالی کے طور پر رہا کیا گیا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاکستان کے اس غیر متزلزل عزم کی علامت ہے کہ ملکی خودمختاری پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نغمہ "دشمناسُن” بھی اسی جوش و جذبے کا عکاس ہے اور ہر دشمن کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے محافظ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ نغمہ معروف شاعر احمد عظیم نے تحریر کیا ہے، جبکہ اسے کامران اللہ خان نے گایا اور کمپوز کیا ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر کا نغمہ ’دشمناسُن‘ ریلیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!