اسلام آباد وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور جاپانی آٹو سیکٹر کی کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں برآمدات میں حائل رکاوٹوں اور ریفنڈ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان اور انگلینڈ آمنے سامنے، سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اہم مقابلہ
جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں نے برآمدی عمل میں تاخیر اور مالی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا، جس پر رانا تنویر حسین نے یقین دہانی کرائی کہ جاپانی کمپنیوں کے حقیقی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی مراعات اور سہولتیں اب برآمدی حجم سے مشروط ہوں گی، جبکہ آٹو موبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
وزیر صنعت نے کہا کہ مقامی صنعتیں دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس ادا کر رہی ہیں، اس لیے انہیں نئی برآمدی منڈیوں تک رسائی میں سہولت دی جائے گی۔ انہوں نے مقامی صنعتوں پر زور دیا کہ وہ عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پیداوار کو بہتر بنائیں اور آٹو موبائل انڈسٹری کو برآمدات بڑھانے کے لیے مزید متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔
حکومت صنعتوں کو زیادہ آمدنی پیدا کرنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے اور ہنرمند افرادی قوت کی برآمد کو بھی فروغ دیا جائے گا تاکہ ملکی آمدنی میں اضافہ ہو۔
