ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات، حادثات کی روک تھام اور ٹرانسپورٹ مسائل پر گفتگو

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ٹرانسپورٹرز کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں شہر میں حادثات کی روک تھام، ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری، اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منظور کالونی میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ٹرانسپورٹرز کے وفد نے کہا کہ وہ پہلے بھی حکومتی احکامات کی پابندی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی مکمل پیروی جاری رکھیں گے۔

ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹرانسپورٹرز پر زور دیا کہ اوقاتِ کار کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور تمام ٹرک ڈرائیور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔ انہوں نے خاص طور پر ہدایت کی کہ تیز رفتاری اور فرسٹ ٹریک کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے تاکہ حادثات کی شرح کو کم کیا جا سکے۔

مسائل کے حل کی یقین دہانی

ڈی آئی جی ٹریفک نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل غور سے سنے اور حل طلب معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات، حادثات کی روک تھام اور ٹرانسپورٹ مسائل پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!