تشکر نیوز: کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز اور جہانگیر روڈ میں 52 گھنٹوں سے بجلی کی بندش اور تین روز سے پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں کا صبر جواب دے گیا۔ شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا، ٹائر جلائے اور جہانگیر روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیے۔
خیبر: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 خوارج ہلاک
احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے بجلی اور پانی کی عدم دستیابی نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔

