رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے ان کا استقبال کیا۔
اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
تقریب میں چاق و چوبند دستوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز (سندھ) ایک جری اور قابلِ ستائش فورس ہے، جس نے ملک میں امن و استحکام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے رینجرز کی بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت، کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب آپریشنز اور مختلف قومی و بین الاقوامی تقریبات میں سیکیورٹی کی فراہمی کو سراہا۔ مزید برآں، انہوں نے موجودہ دور میں ہائیبرڈ اور فیفتھ جنریشن وار کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ رینجرز نے ان سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور کراچی کو امن و استحکام کا گہوارہ بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
پاکستان رینجرز (سندھ) نے نہ صرف دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن کیے بلکہ کچے کے علاقے میں اسپیشل آپریشنز، اسمگلنگ کی روک تھام، مردم شماری، مذہبی تقریبات، بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش، آئیڈیاز 2024، ٹرائی نیشنل کرکٹ سیریز، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور نیوی کی بین الاقوامی امن مشق میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران، معزز مہمانوں اور پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمل اسکواڈ کے چاق و چوبند دستے نے بھی شاندار عملی مظاہرہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

