تشکر نیوز کے مطابق، تھانہ شاہ لطیف پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر 17 C میں واردات کے دوران ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان شہری فرحان کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔
موچکو چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران دو خواتین منشیات سمیت گرفتار
شہری فرحان نے پولیس کی بروقت کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ لطیف پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پسٹل، چھینا گیا کیش، اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کر لیے۔ ملزمان کی شناخت عرفان بھٹی، غلام مرتضیٰ اور وسیم علی کے نام سے ہوئی۔
ملزمان نے پولیس تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ پہلے بھی گلیوں میں چھینا جھپٹی اور ڈکیتی کی وارداتیں کر چکے ہیں۔

