اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے جس کے دوران 6 مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں میں بے پناہ تیزی

ان کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 88.03 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
جامشورو میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 5 کلو افیون برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

دیگر اہم کارروائیاں
جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک کارروائی کے دوران 3 گاڑیوں اور ایک گھر سے 30 کلو افیون اور 18 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اس کارروائی میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی میں چھپائی گئی 15.6 کلو چرس برآمد کی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
رنگ روڈ پشاور پر موٹر وے پل کے قریب ایک گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کی گئی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ایک ملزم سے 1 کلو ہیروئن اور 430 گرام آئس برآمد کی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

6 3 eac15915 c27a 4135 970b 4119406f6f38 c9c8e0e7 ff1c 438c 9718 10808635f341 1da45422 e201 45b0 ab64 33baf145c2c2 6decaa1d 6e59 4aa1 b67d 26763c000cd6 4073c05e 3ed5 4839 bc93 c6adde3da415 6d472a30 79c9 4dd8 98c2 920cc1ea9441 a622dadf 9805 46d4 a186 b1ccc1489ab4 b8a05402 2576 4301 8f68 78c99283a031 3f7ca964 1ac8 4e78 9db5 0719c07f1648

58 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!