سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام، ہیوی ٹریفک اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں بے بس: ثروت اعجاز قادری

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے سندھ کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ برسوں سے اقتدار میں رہنے والی جماعت نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔ سندھ حکومت کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، مگر وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

ماہ صیام میں پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات

انہوں نے کہا کہ سندھ میں قانون صرف کمزور اور غریب کے لیے ہے، جبکہ امیر اور بااثر افراد قانون سے بالاتر نظر آتے ہیں۔ متعلقہ محکمے سندھ حکومت کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔

ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک شہریوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے، اور ٹریفک حادثات میں روزانہ قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ سندھ حکومت ہیوی ٹریفک کے لیے مخصوص کردہ اوقات پر عمل درآمد کروانے میں بھی ناکام ہے، جبکہ کرپشن کی وجہ سے متعلقہ محکمے ٹریفک کنٹرول کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، اور شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں، مگر جرائم کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر اقدام نظر نہیں آتا۔ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں، یہ ایک بڑا سوال ہے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام، ہیوی ٹریفک اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں بے بس: ثروت اعجاز قادری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!